loading...

وہ بڑا شہر جہاں لوگوں نے اتنے زیادہ ہاتھ دھونا شروع کردیے کہ پانی کی قلت پیدا ہوگئی

 ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے شہر میں پانی کی قلت کا سارا ملبہ کورونا پر ڈال دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہاتھ دھونے میں اضافے سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اس وقت کراچی کیلئے 45 فیصد پانی دستیاب ہے، کورونا کی وجہ سے ہاتھ دھونے کی روٹین میں اضافے کے باعث پانی زیادہ استعمال ہورہا ہے۔
انہوں نے خود کچھ نہ کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا اور پانی کی قلت دور ہونے کیلئے قدرت سے امیدیں لگالیں ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ گرمی کی شدت میں کمی ہوگی تو کراچی میں پانی کی قلت میں بھی کمی آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر جلد ان کی وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے ملاقات متوقع ہے، شہر میں صرف 7 ہائیڈرینٹس قانونی طور پر کام کر رہے ہیں، غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کے لیے تفصیلات بھی دے چکا ہوں۔

loading...
وہ بڑا شہر جہاں لوگوں نے اتنے زیادہ ہاتھ دھونا شروع کردیے کہ پانی کی قلت پیدا ہوگئی وہ بڑا شہر جہاں لوگوں نے اتنے زیادہ ہاتھ دھونا شروع کردیے کہ پانی کی قلت پیدا ہوگئی Reviewed by Admin on جون 03, 2020 Rating: 5
loading...