loading...

دوران پرواز فحش فلموں کی اداکارہ کا ایسا اعلان کہ جہاز لینڈ ہوتے ہی زبردستی نیچے اُتاردیا گیا

 امریکہ میں فحش فلموں کی ایک آسٹریلوی اداکارہ نے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری کے متعلق مسافروں کو ایسا لیکچر دے ڈالا کہ ایئرپورٹ پر جہاز لینڈ ہوتے ہی اسے زبردستی جہاز سے اتار دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ ایلی نوکس نامی یہ اداکارہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز پر ہوسٹن سے سین فرانسسکو جا رہی تھی۔ وہاں سے اس پرواز کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی جانا تھا جو ایلی نوکس کی منزل تھی تاہم اسے سین فرانسسکو میں ہی اتار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دوران پرواز ایلی نوکس طیارے میں کھڑی ہو گئی اور مسافروں کو مخاطب کرکے کہنے لگی کہ منیپولیس میں پولیس نے سفاکیت کی انتہاءکرتے ہوئے سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی پولیس کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔ آپ لوگوں کو جارج فلوئیڈ کی موت پر اپنے گھروں میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ میں دیکھ رہی ہوں کہ آپ کے ملک میں جمہوری نظام شدید خطرے سے دوچار ہے، آپ لوگوں کو اسے بچانے کے لیے گھروں سے نکلنا چاہیے۔ “ رپورٹ کے مطابق مسافروں سے اس پرجوش خطاب کے بعد جب جہاز سین فرانسسکو میں اترا تو پولیس ایلی کی منتظر تھی جو اسے زبردستی طیارے سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئی اور ایئرپورٹ پر ہی پوچھ گچھ کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ بعد ازاں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایلی نوکس کا کہنا تھا کہ ”میں نے جو کچھ کہا اس کا ماخذ انسانی حقوق کی پاسداری تھا۔

loading...
دوران پرواز فحش فلموں کی اداکارہ کا ایسا اعلان کہ جہاز لینڈ ہوتے ہی زبردستی نیچے اُتاردیا گیا دوران پرواز فحش فلموں کی اداکارہ کا ایسا اعلان کہ جہاز لینڈ ہوتے ہی زبردستی نیچے اُتاردیا گیا Reviewed by Admin on جون 03, 2020 Rating: 5
loading...