loading...

میں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جو شادی شدہ مردوں کی زندگی داخل ہوگئیں


محبت کرنا کوئی جرم نہیں لیکن محبت میں باغی ہو کر اسے دوسروں کے لئے بے رحم بنا دینا ایک جرم ضرور ہے۔۔۔یہ جانتے ہوئے کہ کسی شادی شدہ آدمی کی زندگی میں داخل ہوکر اس سے چکر چلانے کے بعد اس آدمی کی گھریلو زندگی پر کیا اثرات ہوں ، پھر بھی باز نا آنا یقیناً ایک ظلم ہے جو ہماری انڈسٹری میں اکثر خواتین کر رہی ہیں-

نازش جہانگیر
ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر نے محسن عباس حیدر کی زندگی میں داخل ہوکر فاطمہ کی گھریلو زندگی پر آخری کیل ٹھونک دی۔۔۔یہ کوئی اڑتی ہوئی خبر نہیں بلکہ فاطمہ کے پاس ثبوت تھے جہاں انہوں نے رنگے ہاتھوں نازش کی اور محسن کی ہونے والی بات چیت کو پکڑا تھا۔۔۔پھر کچھ تصاویر ایسی بھی سامنے آئیں جن سے یہ بات ظاہر ہوتی تھی کہ بات میں کچھ تو سچائی ہے۔۔۔نازش جہانگیر اس بات کی مسلسل تردید کرتی رہیں لیکن ان کا نام اس پوری کہانی میں آنا ہی اس بات کی دلیل تھی کہ وہ میاں بیوی کے درمیان کہیں نا کہیں تو موجود تھیں۔۔۔یوں فاطمہ اور محسن کی تلخ زندگی کے ختم ہونے میں ان کا نام بھی آتا ہے۔۔۔

عظمیٰ خان
جوانی پھر نہیں آنی کی خوبصورت اداکارہ عظمی خان خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کا ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ چکر چلانا انہیں مہنگا پڑ گیا۔۔۔انہوں نے جس شخص کے ساتھ دوستی کی وہ تیرہ سال سے شادی شدہ زندگی گزار رہا تھا اور اس کا ایک گیارہ سال کا بیٹا بھی ہے۔۔۔عظمیٰ کا کہنا ہے کہ وہ صرف دوست تھے لیکن اعتکاف سے اٹھتے ہی چاند رات منانے وہ شخص ان کے پاس پہنچ گیا جبکہ یہ اہم رات تو اسے اپنی بیوی کے پاس ہونا چاہئے تھا۔۔۔عظمیٰ خان کے ساتھ ساتھ قصور بے شک اس آدمی کا بھی ہے لیکن خواتین جانتے بوجھتے شادی شدہ مردوں کو گھر میں یا زندگی میں آنے ہی کیوں دیتی ہیں۔۔۔

صدف کنول
ماڈل صدف کنول کو بھی سائرہ اور شہروز کے رشتہ ختم ہونے کی ایک اہم وجہ قرار دی جارہی ہے۔۔۔سائرہ اور شہروز کی جوڑی کو انڈسٹری کی بہت خوبصورت اور پیار کرنے والی جوڑی مانا جاتا تھا لیکن صدف کی اینٹری نے بہت سارے معاملات کو خراب کرنا شروع کیا۔۔۔شہروز کی زندگی میں اگر پہلے بھی کوئی اس قسم کی باتیں ہوں تو اس کا علم نہیں لیکن صدف کنول کی موجودگی کا دنیا کو علم ہوگیا۔۔۔

loading...
میں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جو شادی شدہ مردوں کی زندگی داخل ہوگئیں میں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جو شادی شدہ مردوں کی زندگی داخل ہوگئیں Reviewed by Admin on جون 23, 2020 Rating: 5
loading...