loading...

خبردار! اس تصویر کو کبھی بھی ہرگز اپنے موبائل کا وال پیپر نہ بنائیں، وارننگ جاری کردی گئی

اگر آپ قدرتی مناظر کے دلدادہ ہیں اور اپنے موبائل فون پر ایسی تصاویر وال پیپر کے طور پر لگاتے ہیں تو اس ایک تصویر سے متنبہ رہیں جو ہے تو خوبصورت قدرتی منظر کی تصویر لیکن درحقیقت یہ ایک وائرس ہے جو اپنے کے موبائل فون کو فریز کر دے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آئس یونیورس نامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے صارف نے اس تصویر کے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔ اس تصویر میں آسمان پر سرمئی بادل ہوتے ہیں جن سے سورج کی سرخ روشنی جھلک رہی ہوتی ہے۔ نیچے پہاڑ اور ان کے اوپر افق کی لالی۔ اس کے ساتھ ایک ندی بہہ رہی ہوتی ہے اور ندی کنارے سرسبز درخت ہوتے ہیں۔اس صارف نے یہ تصویر اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس تصویر کو کبھی بھی اپنے فون کا وال پیپر مت بنانا، خاص طور پر سام سنگ کے فونز پر۔ اگر آپ ایسا کرو گے تو آپ کا فون کریش کر جائے گا۔ اگر کوئی آپ کو یہ تصویر بھیجے تو اسے نظرانداز کر دیں۔“

loading...
خبردار! اس تصویر کو کبھی بھی ہرگز اپنے موبائل کا وال پیپر نہ بنائیں، وارننگ جاری کردی گئی خبردار! اس تصویر کو کبھی بھی ہرگز اپنے موبائل کا وال پیپر نہ بنائیں، وارننگ جاری کردی گئی Reviewed by Admin on جون 01, 2020 Rating: 5
loading...