loading...

”یہ ترک اداکار پیسے لے کر وضو کر رہا ہے “اداکار شان کی ارطغرل کے مرکزی کردارا ینگن التن دزیتن پر حیران کن تنقید

پاکستانی اداکار شان نے ارطغرل کے مرکزی کردار اینگن التن دزیتن کو حیران کن تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدف خان نامی سوشل میڈیا صارف نے اداکار شا ن کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والا ترک اداکار وضو کررہا ہے۔صدف نے اداکار شان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ شان کو اس ڈرامے پر اعتراض ہے، میرا شان کے لیے پیغام ہے کہ مولویوں سے نہ سہی، ارطغرل ڈرامہ سے ہی سیکھ لو وضو کا طریقہ۔اس پر اداکار شان جواب دئیے بغیر رہ نہ پائے اور کہا کہ میں اپنا دین ڈراموں اور فلموں سے نہیں سیکھتا، الحمداللہ! مجھے میری اماں جان نے دین سکھایا ہے اور ویسے بھی یہ ترکش ایکٹر ہے جو پیسے لیکر وضوکررہا ہے۔

loading...
”یہ ترک اداکار پیسے لے کر وضو کر رہا ہے “اداکار شان کی ارطغرل کے مرکزی کردارا ینگن التن دزیتن پر حیران کن تنقید ”یہ ترک اداکار پیسے لے کر وضو کر رہا ہے “اداکار شان کی ارطغرل کے مرکزی کردارا ینگن التن دزیتن پر حیران کن تنقید Reviewed by Admin on جون 14, 2020 Rating: 5
loading...