loading...

لاہور کو سیل کیا جائے گا یا نہیں؟ وزیر اعظم نے فیصلہ سنادیا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور میں لاک ڈاؤن  نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کیلئے شہر میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ کی جانب سے کورونا سے متاثرہ علاقوں کی جیوٹیگنگ پریزینٹیشن دی گئی۔
اجلاس میں لاہور میں 2 ہفتوں کا  مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر کو مکمل بند نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت کسی بھی ضلع کو مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی شہروں کو ٹاؤن کی سطح پر لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
 اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کیے جائیں۔

loading...
لاہور کو سیل کیا جائے گا یا نہیں؟ وزیر اعظم نے فیصلہ سنادیا لاہور کو سیل کیا جائے گا یا نہیں؟ وزیر اعظم نے فیصلہ سنادیا Reviewed by Admin on جون 13, 2020 Rating: 5
loading...