loading...

چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے خود کشی کرلی، انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

 پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خود کشی سے پہلے نوجوان جوڑے نے ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے پولیس سے اپنی فیملیز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی۔
پولیس کے مطابق یاور اور عائشہ نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے دونوں کے گھر والوں کی جانب سے ان پر شدید دباؤ تھا۔ اسی دباؤ کے باعث  نوجوان جوڑے نے زہریلی گولیاں کھا لیں  جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔ میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔
میاں بیوی نے خود کشی سے پہلے پولیس کے نام ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے درخواست کی کہ ان کی فیملیز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں  کو پوسٹ مارٹم  کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے  ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی حقائق واضح ہوسکیں گے۔

loading...
چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے خود کشی کرلی، انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟ چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے خود کشی کرلی، انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟ Reviewed by Admin on جون 12, 2020 Rating: 5
loading...