loading...

شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ایک شخص نے شادی کی پہلی رات اپنی بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کے نیتی داس کی ایک سال قبل سندھیا سے منگنی ہوئی تھی، دونوں کی رواں برس مارچ میں شادی طے تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے  تقریب منسوخ ہوگئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  دونوں کی شادی 10 جون کو ایک مندر میں سادگی کے ساتھ ہوئی۔
شادی کی پہلی رات گھر والوں نے نیتی داس کو گھر سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا، گھر والے اس کے بیڈ روم میں گئے تو دیکھا کہ وہاں نئی نویلی دلہن سندھیا خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑی ہے۔
اہلخانہ نے پولیس کو فوری اطلاع کردی جس کے بعد نیتی داس کی تلاش شروع ہوئی، تھوڑی  ہی دیر بعد دولہا نیتی داس کی لاش ایک درخت سے لٹکتی ہوئی ملی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

loading...
شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی Reviewed by Admin on جون 15, 2020 Rating: 5
loading...