loading...

”میرے وکیل نے میری عدالت میں غلط ترجمانی کی ہے اور مجھ سے بیس لاکھ روپے مانگے جبکہ ۔۔“سنتھیا ڈی رچی نے حیران کن دعویٰ کر دیا

معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت پر سنگین ترین الزامات عائد کیے ہیں جبکہ انہوں نے رحمان ملک پر مبینہ جنسی زیادتی کا بھی الزام عائد کیا ہے اور اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی بھی شروع ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کے سینئر ارکان کے خلاف کیس لڑنے کیلئے اپنے چاہنے والوں سے چندہ دینے کی اپیل بھی کی تھی اور انہوں نے اس مقصدکیلئے اپنا اکاونٹ نمبر بھی جاری کیا تھا ۔
سنتھیا ڈی رچی کے رحمان ملک کے خلاف الزامات سے متعلق ہونے والی عدالتی کارروائی کے حوالے سے سینئر صحافی نے حیران کن انکشاف کیاہے ۔” صحافی اویس یوسفزئی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم نامے کے مطابق سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ٹویٹس سے انکار نہیں کیاگیاہے جبکہ ان کے وکیل ناصر عظیم خان نے دلائل کے دوران واضح طور پر ان کے ٹویٹس کو جعلی قرار دیا ہے ۔“
صحافی اویس کے پیغام پر سنتھیا ڈی رچی خود میدان میں آئیں اور تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے ابھی یہ پتا چلا ہے کہ میرے وکیل ناصر خان نے عدالت میں میری غلط ترجمانی کی ہے ، میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے ٹویٹس جعلی ہیں ، ہم نے آج رحمان ملک کے خلاف کریمنل رپورٹ درج کروانی تھی ، لیکن اچانک مسٹر خان اب مجھ سے بیس لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں اگر چہ یہ معاملہ تیسرے فریق کی جانب سے دیکھا جارہا تھا ۔“

loading...
”میرے وکیل نے میری عدالت میں غلط ترجمانی کی ہے اور مجھ سے بیس لاکھ روپے مانگے جبکہ ۔۔“سنتھیا ڈی رچی نے حیران کن دعویٰ کر دیا ”میرے وکیل نے میری عدالت میں غلط ترجمانی کی ہے اور مجھ سے بیس لاکھ روپے مانگے جبکہ ۔۔“سنتھیا ڈی رچی نے حیران کن دعویٰ کر دیا Reviewed by Admin on جون 15, 2020 Rating: 5
loading...