loading...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری،مزید کتنے نوجوان شہید کردیئے گئے؟ افسوسناک خبرآگئی

مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔۔بھارتی حکومت کی ایما پر جھوٹے سرچ میں مزید4 نوجوانوں کو شہید کردیاگیا،شہادتیں مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام اور اسلام آباد میں ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالین میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بربریت کی تازہ مثال قائم کی ہے۔
اس دوران گھر گھرتلاشی لی گئی جبکہ علاقے میں حالات کی معلومات روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت بھی معطل کردی۔
بھارتی فوج نے نیپورہ اور لالین میں 2،2 نوجوانوں کو شہید کیا۔ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جب کہ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کو طاقت سے روکنے کے لیے فوجی اہلکاروں، نیم فوجی دستوں اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

loading...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری،مزید کتنے نوجوان شہید کردیئے گئے؟ افسوسناک خبرآگئی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری،مزید کتنے نوجوان شہید کردیئے گئے؟ افسوسناک خبرآگئی Reviewed by Admin on جون 13, 2020 Rating: 5
loading...