loading...

لاک ڈاؤن کے دوران باپ کی اپنی ہی بیٹی کے ساتھ مسلسل زیادتی ، حاملہ ہوئی تو کیا کام کیا؟ دل تڑپا دینے والی خبر آگئی

 بھارتی ریاست اتر پردیش  کے شہر کانپور میں ایک شرابی باپ نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی ہی نابالغ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بیٹی حاملہ ہوئی تو درندہ صفت شخص نے اسے اسقاطِ حمل کی گولیاں کھلادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کے رہائشی آدمی کو شراب کی لت ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ سالوں سے اس کی بیوی نے اس سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے، اس کی بیوی اپنی 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی ہے جبکہ اس کی ایک بیٹی اپنے باپ کےساتھ رہائش پذیر ہے۔
پولیس کس درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران درندہ صفت شخص اپنی ہی سگی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔ اپنے باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی نابالغ لڑکی حاملہ ہوئی تو اس کے باپ نے اسے اسقاط حمل کی دوائی کھلادی  ۔ لڑکی نے اپنے باپ کی حرکتوں کے خلاف ہمت جمع کرکے پولیس کو شکایت کردی جس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچوں کے تحفظ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

loading...
لاک ڈاؤن کے دوران باپ کی اپنی ہی بیٹی کے ساتھ مسلسل زیادتی ، حاملہ ہوئی تو کیا کام کیا؟ دل تڑپا دینے والی خبر آگئی لاک ڈاؤن کے دوران باپ کی اپنی ہی بیٹی کے ساتھ مسلسل زیادتی ، حاملہ ہوئی تو کیا کام کیا؟ دل تڑپا دینے والی خبر آگئی Reviewed by Admin on جون 14, 2020 Rating: 5
loading...