loading...

تیسری شادی کرنیوالا دولہا دوسری بیوی کے ہاتھ آگیا اور پھر ۔ ۔ ۔

 تیسری شادی کرنیوالا  دولہا  دوسری بیوی کے ہتھے چڑھ گیا اور آپے سے باہر آئی خاتون نے شوہر نامدار پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا جس کی وجہ سے زخمی دولہا میاں کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ 
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں تیسری شادی کے معاملے پر مشتعل ڈاکٹر عبدالرشید کی دوسری اہلیہ نے ان پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا جس کے نتیجے میں ان کے جسم کا 45 فیصد حصہ جھلس گیا اور طبی امداد کیلئے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 
اے آر وائے نیوز کے مطابق شاہ جمال تھانے میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا  جس کی روشنی میں خاتون کو کچھ وقت کیلئے تحویل میں لیا لیکن پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دیدی۔ 
یادرہے کہ اس سے پہلے فروری میں بھی پہلی دو بیگمات کی مرضی کے بغیر تیسری شادی کرنے پر کراچی میں بھی پہلی بیوی موقع پر پہنچ گئی تھی اورتیسری شادی کے ولیمہ کے موقع پر پہلی اہلیہ اور اس کی فیملی  کے غضب کا نشانہ بن گیا تھا ، پہلی بیوی کو قائل کرنے میں ناکامی پر آصف نامی دولہا ولیمہ چھوڑ کر اپنی زندگی بچانے تھانے بھاگ نکلا تھا لیکن اس کے سسرال نے اس پر پھر اس وقت حملہ کردیا جب وہ تھانے سے باہر آرہا تھا، موقع پر میڈیا کو دیکھ کر  اور اپنی زندگی بچانے کے لیے دولہا میاں ٹرک کے نیچے ہوتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔

loading...
تیسری شادی کرنیوالا دولہا دوسری بیوی کے ہاتھ آگیا اور پھر ۔ ۔ ۔ تیسری شادی کرنیوالا دولہا دوسری بیوی کے ہاتھ آگیا اور پھر ۔ ۔ ۔ Reviewed by Admin on جون 01, 2020 Rating: 5
loading...