loading...

لاہور میں کورونا سے 7لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ،مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے، حکومت کو وبا سے نمٹنے کی بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہے۔مائیکروو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک کے لیے گھر سے باہر گئے۔ حکومت کارکردگی سے جان چھڑانے کیلئے ان پر تنقید کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے۔ عوام کی خدمت کریں یا کسی اور کو کرنے دیں۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے کورونا کی علامات کے حامل 6 لاکھ 70 ہزار 8 سو کیسز کا محتاط اندازہ لگایا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ارسال کی گئی سمری منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ کے دوران ٹیسٹوں میں 6 فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا۔
While people are suffering & losing their lives not only to Corona but to unprecedented & unbelievable incompetence, criminal negligence & apathy, the govt continues to incurably suffer from Nawaz Sharif syndrome. 1/2
تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں
4,065 people are talking about this

loading...
لاہور میں کورونا سے 7لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ،مریم نواز بھی میدان میں آگئیں لاہور میں کورونا سے 7لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ،مریم نواز بھی میدان میں آگئیں Reviewed by Admin on جون 01, 2020 Rating: 5
loading...