loading...

مریم نواز نے انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ بنالیا، صرف 2 گھنٹوں میں کتنے لوگوں نے فالو کیا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ



ماضی میں ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انسٹاگرام پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنالیا۔

مریم نواز نے انسٹاگرام پر "مریم نواز آفیشل" کے نام سے پیر کے روز اکاؤنٹ بنایا ہے جس  پرفالورز کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔ مریم  نواز نے شام 6 بجے کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ " پیار اور دعائیں" کے عنوان سے کی ۔  ان کے پہلی پوسٹ کرتے ہی لوگوں نے دھڑا دھڑ انہیں فالو کرنا شروع کردیا، پہلے 2 گھنٹوں کے دوران مریم نواز کو ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد لوگوں نے انسٹاگرام پر فالو کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنی پہلی پوسٹ میں لکھا کہ پہلے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کی ٹیم چلا رہی تھی لیکن اب وہ خود اسے چلایا کریں گی اور پوری کوشش کریں گی کہ اسے مکمل طور پر غیر سیاسی رکھیں۔ اس طرح وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ زیادہ گہرا انسانی رشتہ قائم کرسکیں گی۔

loading...
مریم نواز نے انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ بنالیا، صرف 2 گھنٹوں میں کتنے لوگوں نے فالو کیا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ مریم نواز نے انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ بنالیا، صرف 2 گھنٹوں میں کتنے لوگوں نے فالو کیا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ Reviewed by Admin on جون 15, 2020 Rating: 5
loading...