loading...

لاہور:سروسزہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آتشزدگی،ایک خاتون جاں بحق،2 ڈاکٹرمریضوں کوباہرنکالتے ہوئے بے ہوش

سروسزہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی واقعہ کے بعد  ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ،50 سالہ خاتون آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوئی جبکہ 2 ڈاکٹرمریضوں کوباہرنکالتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز نے کہاہے کہ سروسزہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،سروسزہسپتال کے آپریشن تھیٹرکے بوائلرپھٹنے سے آگ لگی،پروفیسرمحمود ایاز نے کہاکہ آگ لگنے کے بعد مریض ایمرجنسی سے باہرنکل آئے،آتشزدگی واقعہ کے بعد ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ،50 سالہ خاتون آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوئی ۔
پروفیسر محمودایازنے کہاکہ مریضوں کوفوری مختلف وارڈزمیں منتقل کردیاگیاجبکہ 2 ڈاکٹرمریضوں کوباہرنکالتے ہوئے بے ہوش ہوگئے، پروفیسر محمود ایاز کاکہنا ہے کہ آگ کے شعلوں پرقابوپالیاگیا۔

loading...
لاہور:سروسزہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آتشزدگی،ایک خاتون جاں بحق،2 ڈاکٹرمریضوں کوباہرنکالتے ہوئے بے ہوش لاہور:سروسزہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں آتشزدگی،ایک خاتون جاں بحق،2 ڈاکٹرمریضوں کوباہرنکالتے ہوئے بے ہوش Reviewed by Admin on جون 13, 2020 Rating: 5
loading...