loading...

کشمیر میں ایک ہی روز میں 13کشمیر یوں کا ماورائے عدالت قتل۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر پھٹ پڑے

 گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی روز میں 13کشمیر یوں کے ماورائے عدالت قتل کوبدتر ین دہشت گردی قراردیتےہوئےکہاہے کہ نر یندرمودی اوربھارت کےہاتھ انسانیت کےخون سےرنگے ہوئے ہیں،دنیا بھارتی مظالم کا مزید تماشے دیکھنے کی بجائے بھارت کو فوری طور پر دہشت گرد ملک قرار دے،کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیتوں میں بدلنے جیسے بھارتی منصوبہ خطے میں امن کی تباہی ہیں اور ایسے منصوبوں سے بھارت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔
گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن حاجی محمد رمضان سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کرتے ہوئےگورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نےکہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے،ہم کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی سمیت ہر قسم کی حمایت کر رہے ہیں اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نر یندر مودی کے مشن کے تحت نام نہاد انسداد دراندازی آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر رہی ہے،وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری اس بدتر ین دہشتگردی کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے، بھارت کو یہ بات سمجھ لینا چاہیے اس کی بربریت کشمیری عوام کے عزم کو توڑ سکتی ہے اور نہ ہی اس کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا سکتا ہے،ہرکشمیری کی شہادت کشمیریوں کےبھارتی قبضےسےآزادی کے عزم کو مزید تقویت بخشے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں 3سو سے زائد دن سے بدتر ین کر فیو لگا کر کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے مگر اسکےباوجودتاریخ گواہ ہےکہ تحر یک آزادی کشمیرہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط اور فعال ہو رہی ہے،دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتی، بھارت کے پاس کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی دینے کے سواکوئی آپشن نہیں ،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا خطے میں امن بھی قائم نہیں ہوسکتا۔

loading...
کشمیر میں ایک ہی روز میں 13کشمیر یوں کا ماورائے عدالت قتل۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر پھٹ پڑے کشمیر میں ایک ہی روز میں 13کشمیر یوں کا ماورائے عدالت قتل۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر پھٹ پڑے Reviewed by Admin on جون 03, 2020 Rating: 5
loading...