loading...

”پاکستان میں10اگست کو کورونا کے باعث 80ہزار لوگ ہلاک ہو نگے “برطانیہ میں پیش کی گئی ہوش اڑا دینے والی تحقیقی رپورٹ

برطانیہ میں پیش کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں 10 اگست کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کن دن ہوگا،اس ایک دن میں 80 ہزار اموات ہوسکتی ہیں۔مقامی اخبار ”دی نیوز“ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق امپیریل کالج لندن برطانوی حکومت کے تعاون سے ایک سٹڈی کی گئی جس کا موضوع تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کو لاک ڈاون اور بغیر لاک ڈاون کورونا وائرس سے کس حد تک نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان سے متعلق اس ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان میں 27 فروری سے 11 جولائی تک 32 فیصد لاک ڈاون کیا گیا تو 4 اگست کورونا وائرس کا پیک ڈے ہوگا اور اس دن تک پاکستان میں 1 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکا ر ہوسکتے ہیں۔اسی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں 10 اگست کو کورونا وائرس کی ریکارڈ ہلاکتوں کا امکان ہے، اس دن تقریبا78ہزار 5سو 15افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار سکتے ہیں، اس دن کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی۔

loading...
”پاکستان میں10اگست کو کورونا کے باعث 80ہزار لوگ ہلاک ہو نگے “برطانیہ میں پیش کی گئی ہوش اڑا دینے والی تحقیقی رپورٹ ”پاکستان میں10اگست کو کورونا کے باعث 80ہزار لوگ ہلاک ہو نگے “برطانیہ میں پیش کی گئی ہوش اڑا دینے والی تحقیقی رپورٹ Reviewed by Admin on جون 14, 2020 Rating: 5
loading...