loading...

"پاکستان پر اصل حکومت خان کی ہے اور وہ خان عمران نہیں بلکہ ۔۔۔ " ارشاد بھٹی کا حیران کن دعویٰ


 تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اصل حکومت خان کی ہے مگر وہ خان عمران خان نہیں بلکہ ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ارشاد بھٹی نے کہا کہ پہلے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ  سابق آئی جی ناصر درانی ہو، شہرام ترکئی ، عاطف خان ، افتخار درانی یا جہانگیر ترین ہو۔ جب بھی کوئی گیا عزت سے نہیں گیا لیکن اب فردوس عاشق اعوان کی رخصتی کے بعد پتا چلا کہ اس سب کے پیچھے اعظم خان ہے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ ملک پر اصل حکومت خان کی ہے مگر وہ عمران خان نہیں بلکہ اعظم خان ہے، " اللہ کپتان کو اعظم خان اوراعظم خان کوفوادحسن فوادکےانجام سےبچائے۔"
خیال رہے کہ سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی وزارت میں مداخلت کی جارہی تھی ، ان کے خلاف خبریں چلوائی گئیں جبکہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے انہیں بلا کر ان سے استعفیٰ طلب کیا۔
پہلےسمجھ نہیں آرہی تھی کہ ناصردرانی ہو یاشہرام،عاطف،افتخاردرانی ہو یا ترین کیوں جب بھی کوئی گیاعزت سےنہ گیا،اب فردوس رخصتی کےبعدپتاچلا،اس سبکےپیچھےاعظم خان۔
جی۔۔ملک پراصل حکومت خان کی مگر وہ عمران خان نہیں اعظم خان۔
اللہ کپتان کو اعظم خان اوراعظم خان کوفوادحسن فوادکےانجام سےبچائے
326 people are talking about this

loading...
"پاکستان پر اصل حکومت خان کی ہے اور وہ خان عمران نہیں بلکہ ۔۔۔ " ارشاد بھٹی کا حیران کن دعویٰ "پاکستان پر اصل حکومت خان کی ہے اور وہ خان عمران نہیں بلکہ ۔۔۔ " ارشاد بھٹی کا حیران کن دعویٰ Reviewed by Admin on مئی 02, 2020 Rating: 5
loading...