loading...

اینکر نیلم اسلم نے عید کے دن ایسے کپڑے پہن لیے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

 نجی ٹی وی سے وابستہ نیوز اینکر نیلم اسلم عید کے دن زیب تن کیے جانے والے اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔
نیوز اینکر نیلم اسلم نے عید کے روز ٹی وی پر خبریں پڑھنے کے لیے انتہائی زرق برق لباس کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی ماتھے پر جھومر بھی لگایا۔ ان کو ٹی وی پر اس روپ میں خبریں پڑھتا دیکھ کر سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔
خاتون صحافی نائلہ عنایت نے نیلم اسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ نیوز کاسٹر ہیں یا کوئی دلہن۔ نائلہ عنایت کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ٹوئٹر پر اس پوسٹ کو ڈیڑھ ہزار سے زائد بار شیئر جبکہ 11 ہزار بار لائک کیا گیا ہے۔
اینکر پرس طارق متین نے نیلم اسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  لکھا " یہ سانحہ کراچی کے بعد کی عید ہے۔"
جہاں نیلم اسلم کو اپنے پہناوے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے وہیں بعض ساتھی اینکرز ان کی حمایت کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔ اینکر پرسن عمیر بشیر نے نیلم اسلم پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا " ہمیں کیا پہننا ہے کیا نہیں، تصاویر بنوانی ہیں یا نہیں، سوشل میڈیا پے لگانی ہیں یا نہیں، ہم خوش ہیں یا غمگین، روٹی کھانی ہے یا بھوکے رہنا ہے، پانی پینا ہے یا پیاسے رہیں ان تمام کاموں کی پہلے اجازت لینا ہوگی؟ ہم اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے، پاکسانیواپنی منجی تھلے ڈانگ پھیرو۔"
سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد نیلم اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا " سب نفرت کرنے والوں کو میرا پیغام ہے کہ میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں،  میری ڈسکشن ختم ہوگئی تو تھوڑا سا ٹائم اپنی فیملیز کو بھی دے دیں، وہ بھی اچھے لوگ ہیں ، ان کو بھی نوٹس کرلیا کریں، عید مبارک۔"

loading...
اینکر نیلم اسلم نے عید کے دن ایسے کپڑے پہن لیے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اینکر نیلم اسلم نے عید کے دن ایسے کپڑے پہن لیے کہ  سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا Reviewed by Admin on مئی 25, 2020 Rating: 5
loading...