loading...

انتہائی معروف بھارتی اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا، علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود وائرس کا کیسے پتہ چلا؟ تفصیلات جان کر آپ ششدر رہ جائیں

معروف بھارتی اداکار کرن کمار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انہیں وائرس کا شکار ہونے سے متعلق ’اچانک‘ معلوم ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ کرن کمار 14 مئی کو ہسپتال گئے اور کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جبکہ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ ’دھڑکن‘ سمیت متعدد معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کرن کمار نے کہا کہ ”مجھ میں وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں اور 14 مئی کو میں طبی معائنے کیلئے ہسپتال گیا تھا جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی تھا۔ لہٰذا میں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا جس کی رپورٹ مثبت آئی لیکن اس وقت مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تھیں اور نہ اب ظاہر ہوئی ہیں، مجھے کوئی بخار تھا نہ ہی کھانسی، میں بالکل ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”میں نے خود کو اہل خانہ سے مکمل الگ تھلگ کر لیا ہے۔ میرے اہل خانہ بلڈنگ کی دوسری منزل پر رہتے ہیں جبکہ میں تیسری منزل پر رہائش پذیر ہوں۔ 26 یا 27 مئی کو میں اپنا دوسرا ٹیسٹ کروانے جاﺅں گا لیکن اس وقت میں بالکل ٹھیک ہوں۔“

loading...
انتہائی معروف بھارتی اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا، علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود وائرس کا کیسے پتہ چلا؟ تفصیلات جان کر آپ ششدر رہ جائیں انتہائی معروف بھارتی اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا، علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود وائرس کا کیسے پتہ چلا؟ تفصیلات جان کر آپ ششدر رہ جائیں Reviewed by Admin on مئی 24, 2020 Rating: 5
loading...