loading...

کورونا کے مریضوں کیلئے سب سے بڑے ہسپتال میں پانی کی کیا صورتحال ہے؟ ویڈیو دیکھ کر ہی الٹی آجائے



پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کی غرض سے قائم کیے گئے سب سے بڑے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے احتجاج کے باوجود انتظامی معاملات بہتر نہ ہوسکے۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں کورونا کے مریضوں کیلئے قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال میں ناقص سہولیات کے باعث 2 روز قبل مریضوں کی جانب سے احتجاج اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ مریضوں کے شدید احتجاج کے باوجود حکومت کی جانب سے ہسپتال میں سہولیات کو بہتر نہیں بنایا جاسکا۔
سوشل میڈیا  پر فیلڈ ہسپتال میں ناقص انتظامات  کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ مریضوں کیلئے انتہائی غلیظ پانی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر فیلڈ ہسپتال میں گٹروں کا پانی سپلائی ہورہا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا  کے مرض پر قابو پانے کے حوالے سے دعوے تو بہت کیے جارہے ہیں لیکن جس طرح کے انتظامات ہسپتالوں میں کیے گئے ہیں اس سے حکومت کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔
لاہور کے ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں انتہائی ناقص انتظامات نے پنجاب حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی
See sarfraz raja's other Tweets

loading...
کورونا کے مریضوں کیلئے سب سے بڑے ہسپتال میں پانی کی کیا صورتحال ہے؟ ویڈیو دیکھ کر ہی الٹی آجائے کورونا کے مریضوں کیلئے سب سے بڑے ہسپتال میں پانی  کی کیا صورتحال ہے؟ ویڈیو دیکھ کر ہی الٹی آجائے Reviewed by Admin on مئی 02, 2020 Rating: 5
loading...