loading...

مودی سرکار کو بڑا جھٹکا ،چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع متنازعہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا

 چین نے بھارت کے ساتھ سرحدپر لداخ کے متنازعہ علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیااورلداخ اور سکم کی سرحد پر مزید 5 ہزار فوجی بھیج دیے ہیں۔ چین نے کہا ہے بھارت نے متنازع علاقہ کا سٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کے مسلسل اضافے سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ چکے ہیں۔سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چین نے مزید 5 ہزار فوجی علاقے میں بھیج دیے ہیں۔ چین فوج زمین دوز بنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوج کے 8 سو خیمے دیکھے گئے ہیں۔چین کا کہنا ہے بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قانونی تعمیرات کر رہا ہے۔ چینی فوج نے بھارتی فوج کے ایک دستے کو گرفتار کر لیا جسے بعد میں رہا کر دیا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے اسے شدید جھٹکا قرار دیا۔چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ بھارت نے متنازع علاقہ کا سٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیا نے ایسی تصاویر جاری کیں ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں پہلے ہندوستانی فوج موجود تھی، وہاں اب چینی فوج موجود ہے۔

loading...
مودی سرکار کو بڑا جھٹکا ،چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع متنازعہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا مودی سرکار کو بڑا جھٹکا ،چین نے بھارت کے ساتھ سرحد پر واقع متنازعہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا Reviewed by Admin on مئی 26, 2020 Rating: 5
loading...