loading...

ترکی میں کورونا نے تباہی مچادی، کتنے کیسز ہوگئے؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے


 یورپی ممالک کی طرح ترکی میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکی میں اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 491 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مسلمان ممالک میں کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے ترکی نے ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ مجموعی طور پر ترکی کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
ورلڈ او میٹرز کے مطابق ترکی میں منگل کے روز کورونا کے باعث 59 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد ترکی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 520 ہوگئی ہے۔
ترکی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد کا تناسب دیگر ممالک  کی نسبت بہتر ہے۔ یہاں اب تک 73 ہزار 285 افراد کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 ہزار 686 لوگ ایسے ہیں جو ابھی تک کورونا کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 338 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

loading...
ترکی میں کورونا نے تباہی مچادی، کتنے کیسز ہوگئے؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے ترکی میں کورونا نے تباہی مچادی، کتنے کیسز ہوگئے؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے Reviewed by Admin on مئی 05, 2020 Rating: 5
loading...