loading...

آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کا گلا کاٹنے والی بیوی گرفتار


 شیخوپورہ میں شہ رگ کاٹ کر قتل کیے جانے والے یونس مسیح کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاو¿ں داو¿ کی ملیاں کے کھیتوں سے تین دن پہلے یونس مسیح نامی شخص کی شہ رگ کٹی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی جارج مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل میں یونس مسیح کی بیوی اور اس کا آشنا ملوث پائے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق یونس مسیح کو اس کی بیوی نجمہ کے ایماءپر اس کے مبینہ آشنا عرفان نے قتل کیا جس پر نجمہ اور عرفان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

loading...
آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کا گلا کاٹنے والی بیوی گرفتار آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کا گلا کاٹنے والی بیوی گرفتار Reviewed by Admin on مئی 28, 2020 Rating: 5
loading...