loading...

صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی، تصاویر وائرل ہوگئیں

 اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی ۔
شادی کی تقریب میں اہلخانہ اور قریبی لوگوں نے شرکت کی۔
صدف کنول نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مکمل ہوگئی ہیں۔
شہروز سبزواری نے اپنی دوسری شادی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر اس شادی کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی پاکستان کا سب سے ہاٹ ٹاپک بن چکی ہے۔ پاکستان میں ٹوئٹر کے ٹاپ 3 ٹرینڈز(صدف کنول، شہروز سبزواری، سائرہ) اسی شادی سے متعلق چل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ  29 دسمبر 2019 کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ بعد ازاں اس کی وجہ یہ سامنے آئی کہ دونوں میں علیحدگی صدف کنول کے باعث ہوئی ہے۔
صدف کنول اور شہروز سبزواری کے تعلقات کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد فریقین کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی گئی اور کہا گیا کہ وہ صرف ایک مہینہ پہلے ہی ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران ملے ہیں۔ 30 دسمبر 2019 کو  شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا تھا کہ ان کی اپنی بیوی سے علیحدگی 6 مہینے سے زیادہ عرصے سے چل رہی ہے جبکہ ان کی صدف کنول سے  ملاقات  ایک مہینہ پہلے ہوئی ہے۔
صدف کنول اور شہروز سبزواری کے تعلقات کی خبروں (جن کی تردید کی جاتی رہی ہے) کے دوران ہی 29 فروری 2020 کو شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔

loading...
صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی، تصاویر وائرل ہوگئیں صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی، تصاویر  وائرل ہوگئیں Reviewed by Admin on مئی 31, 2020 Rating: 5
loading...