loading...

پن بجلی کی پیداوار، پاکستان نے چین سے معاہدہ کرلیا، کتنی بجلی بنے گی؟ بڑی خوشخبری

 پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پن بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پن بجلی گھر کی تعمیر کے حوالے سے معاہدہ چینی کمپنی کے ساتھ طے پایا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں 1124 میگاواٹ کا کوہالہ پن بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ چینی کمپنی چائنہ تھری گورجز ، آزاد کشمیر حکومت اور پی پی آئی بی کے درمیان طے پایا ہے۔
معاہدے کے تحت کوہالہ پن بجلی گھر منصوبے پر چائنہ تھری گورجز کمپنی 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور چین کے مابین 8 ہزار 30 میگاواٹ کے 14 پاور پلانٹس منصوبوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔ ان میں 700 میگاواٹ کا کروٹ پاور پلانٹ، یو ای پی کا 100 میگاوٹ کا ونڈ پاور پلانٹ ،50 میگاواٹ کا سچل پاور پلانٹ ، ہائیڈرو چائنا کا 50 اور قائد اعظم سولر پارک کا 1000 میگاواٹ کا منصوبہ شامل ہیں۔
 علاوہ ازیں  پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان پورٹ قاسم پر 320 میگاواٹ کے کول پاور ، حبکو کا 660 میگاواٹ کا پاور پلانٹ ،1320 میگاواٹ کے ایس ای سی تھر کو ل پاور ، 660میگاواٹ کا اینگرو تھر پاور پلانٹ، سکی کناری 870میگا واٹ کا منصوبہ ، 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پار پلانٹس اور سالٹ رینج 300 میگاوٹ کے کول پلانٹ کے معاہدے بھی کئے جا چکے ہیں۔

loading...
پن بجلی کی پیداوار، پاکستان نے چین سے معاہدہ کرلیا، کتنی بجلی بنے گی؟ بڑی خوشخبری پن بجلی کی پیداوار، پاکستان نے چین سے معاہدہ کرلیا، کتنی بجلی بنے گی؟ بڑی خوشخبری Reviewed by Admin on مئی 30, 2020 Rating: 5
loading...