loading...

شدید زخمی نوجوان کو پولیس کے سامنے دریا میں پھینک دیا گیا

 بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک شدید زخمی نوجوان کو پولیس کی آنکھوں کے سامنے دریا میں پھینک دیا گیا۔
یہ اندوہناک واقعہ دلی کے علاقے اشوک نگر میں پیش آیا۔ اشوک نگر پولیس سٹیشن کی سب انسپکٹر ریکھا چوہان اپنی ٹیم کے ہمراہ گزر رہی تھیں تو انہیں دریا کے کنارے ایک مشکوک گاڑی نظر آئی ۔ اس گاڑی میں سے ایک شدید زخمی نوجوان کو  یمنا ندی میں پھینک دیا گیا۔
پولیس نے گاڑی کا تھوڑی دور تک پیچھا کیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے نمبر کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گووند کے نام سے ہوئی ہے، قتل کی اس واردات میں غیرت کا پہلو بھی شامل ہے تاہم پولیس ہر طریقے سے اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

loading...
شدید زخمی نوجوان کو پولیس کے سامنے دریا میں پھینک دیا گیا شدید زخمی نوجوان کو پولیس کے سامنے دریا میں پھینک دیا گیا Reviewed by Admin on مئی 30, 2020 Rating: 5
loading...