loading...

پاکستان میں ایک ہی روز کتنے ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کر گئے؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر آنکھ اشکبار ہو جائے

 ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ڈاکٹرز بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ثناءفاطمہ کورونا سے انتقال کرگئیں جن کی عمر 39 سال تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ثنا فاطمہ پیتھالوجسٹ تھیں اور کئی دنوں سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں جبکہ گوجرانوالہ میں بھی سینئر ڈاکٹر و ماہر نفسیات ڈاکٹر نعیم اختر بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خانزادہ بھی انتقال کرگئے جبکہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بی ایم سی ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیراحمد بھی جان سے گئے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ بھی کورونا سے متاثر ہورہا ہے، جنرل ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر محمود صلاح الدین بھی کورونا سے متاثرہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے 50 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 59 افراد بھی کورونا کے مریض بن گئے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کئی ڈاکٹرز گھروں میں قرنطینہ ہیں جس سے اہل خانہ بھی متاثر ہوسکتے ہیں لہٰذا متاثرہ ڈاکٹروں کیلئے ہسپتال میں الگ قرنطینہ قائم کیا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث متعدد ڈاکٹرز انتقال کرچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ متاثر ہے۔

loading...
پاکستان میں ایک ہی روز کتنے ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کر گئے؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر آنکھ اشکبار ہو جائے پاکستان میں ایک ہی روز کتنے ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کر گئے؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر آنکھ اشکبار ہو جائے Reviewed by Admin on مئی 29, 2020 Rating: 5
loading...