loading...

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

وزارت خزانہ نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلامیہ جاری کر دیاجس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسےکمی کردی گئی ہے ۔اعلامیے کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کردی گئی۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررجبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت5 پیسے اضافےکے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسےفی لیٹر مقررہو گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

loading...
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی Reviewed by Admin on مئی 31, 2020 Rating: 5
loading...