loading...

اس خاتون کو فوری ملک بدر کیا جائے۔۔۔پیپلزپارٹی نے حکومت سے مطالبہ کر دیا

 پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اورسابق سینیٹر سحر کامران نے سوشل میڈیا کی وساطت سے پیپلز پارٹی کےخلاف سرگرم سوشل ایکٹوسٹ سنتھیا ڈی رچی کے خلاف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایف آئی کو خط لکھ دیا،سنتھیا ڈی رچی کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملک بدری کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر سحر کامران کا سوشل میڈیا کی وساطت سے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایف آئی کو خط لکھتے ہوئےسوشل میڈیا ایکٹوسٹ سنتھیا ڈی رچی کی مشکوک سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے اور پاکستان سے فوری ملک بدری کا بھی مطالبہ کر دیا۔ خط میں سحر کامران کا کہنا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کے متعلق مذموم تبصرے تیزی سے اشتعال انگیزیوں کا سبب بن رہے ہیں،انکی پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں اور پاکستان کے عسکری نمائندگان کے ساتھ تصاویر سے عوام میں منفی پیغام جا رہا ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے سوال کیا کہ سنتھیا ڈی رچی پاکستان میں کیوں اور کس حیثیت سے رہائش پذیر ہیں ؟ان کے ویزے کی نوعیت اور مدت کتنی ہے؟پاکستان میں ان کی رہائش کے حوالے سے کون سپورٹ کر رہا ہے؟سنتھیا ڈی رچی ایک طرف خود کو سیاح، صحافی اور بیلی ڈانسر کے طور پر متعارف کرواتی رہی ہیں لیکن پاکستان میں اعلی سطع پر خود کو سیاسی امور میں مداخلت کر رہی ہیں،وہ کیوں سند ھ اور سندھی حکومتی امور کو ٹارگٹ کرتی ہیں ؟ایک ایسے وقت جب سندھ کو کورونا وبا کے حوالے سے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے، پاکستان میں اس طرح کے مشکوک کرداروں کی موجودگی کے حوالے سے سرکاری حکام کی پالیسی کیا ہے؟۔

loading...
اس خاتون کو فوری ملک بدر کیا جائے۔۔۔پیپلزپارٹی نے حکومت سے مطالبہ کر دیا اس خاتون کو فوری ملک بدر کیا جائے۔۔۔پیپلزپارٹی نے حکومت سے مطالبہ کر دیا Reviewed by Admin on مئی 31, 2020 Rating: 5
loading...