loading...

سندھ میں کورونا بے قابو ہونے لگا،موذی وبا سے ایک دن میں اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ مراد علی شاہ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

سندھ میں کورونا بے قابو ہونے لگا، وبا سے جمعہ کو سب سے زیادہ 31 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، 308 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 52 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے اور آج کے دن ہونے والی ہلاکتوں نے سندھ حکومت کو بھی پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 804 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں، 597 کا تعلق کراچی سے ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ 31 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 427 ہوگئی جبکہ 1563 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، 308 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 52 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 31 مریضوں کے انتقال کی تعداد دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، اللہ پاک ہمارے اوپر رحم کرے۔

loading...
سندھ میں کورونا بے قابو ہونے لگا،موذی وبا سے ایک دن میں اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ مراد علی شاہ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے سندھ میں کورونا بے قابو ہونے لگا،موذی وبا سے ایک دن میں اتنی زیادہ ہلاکتیں کہ مراد علی شاہ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے Reviewed by Admin on مئی 29, 2020 Rating: 5
loading...