loading...

’ہر ہفتے جسم پر نمک لگا کر یہ کام کرتی ہوں‘ 45 سال کی عمر میں بھی 20 سال کی نظر آنے والی خاتون نے اپنی جوانی کا راز بتادیا


45سالہ آسٹریلوی ماڈل ابیگیل او نیل اس عمر میں بھی 20سال کی لڑکی نظر آتی ہیں اور جو انہیں دیکھتا ہے دھوکا کھا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر لوگ ان سے ان کی اس دیرپا جوانی کا راز پوچھتے ہیں جو اب بالآخر انہوں نے لوگوں کو بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر بیرن بے کی رہائشی ابیگیل نے اپنے حسن اور دیر پا جوانی کا یہ حیران کن راز بتایا ہے کہ وہ ہفتے میں کئی بار اپنے جسم پر نمک رگڑتی ہیں اور یہی ان کے نوجوان نظر آنے کا راز ہے۔ “
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ابیگیل نے بتایا کہ ”اگر آپ بھی میری طرح پورے جسم پر نمک کی مالش کریں گے تو آپ اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتی ہوں کہ یہ سب سے بہترین ’فل باڈی ٹریٹمنٹ‘ ہے۔میں نے بہت عرصہ پہلے ایک کتاب پڑھی تھی جس کا نام ’بیک ٹو ایڈن‘ تھا۔ اس کتاب سے مجھے اس طریقے کا علم ہوا اور میں نے اس پر عمل شروع کر دیا۔تب سے آج تک میں باقاعدگی سے یہ کام کرتی آ رہی ہوں۔نمک میں منرلز کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ ہوتے ہیں جو ہماری جلد کے لیے ناگزیر ہیں۔ “

loading...
’ہر ہفتے جسم پر نمک لگا کر یہ کام کرتی ہوں‘ 45 سال کی عمر میں بھی 20 سال کی نظر آنے والی خاتون نے اپنی جوانی کا راز بتادیا ’ہر ہفتے جسم پر نمک لگا کر یہ کام کرتی ہوں‘ 45 سال کی عمر میں بھی 20 سال کی نظر آنے والی خاتون نے اپنی جوانی کا راز بتادیا Reviewed by Admin on مئی 05, 2020 Rating: 5
loading...